26 مئی، 2009، 12:25 PM

سرکوزی

فرانسیسی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

فرانسیسی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

الیزہ محل کے ایک اہلکار کے مطابق فرانسیسی صدر رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الیزہ محل کے ایک اہلکار کے مطابق فرانسیسی صدر رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متحدہ عرب امامرات میں فرانسیسی صدر کے ہمراہ ایک اہلکار نے کہا ہے کہ فرانس پاکستان حکومت کی دہشت گردی کے لاف کارروائی کو سراہتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرےگا

فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع کے مطابق سویلین جوہری معاہدے پر دستخط کے لیے نکولس سرکوزی رواں سال میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا عمل چل رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی حتمی ڈیل پر پہنچنے کے لیے دونوں ممالک نے خود کو دو سے تین ماہ دیے ہیں۔ان کے مطابق پاکستان سے جاری مذاکرات میں نیوکلئیر سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات ہورہی ہے اور دونوں ملکوں میں جوہری معاہدے پر دستخط کے لیے فرانسیسی صدر رواں سال موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

 

News ID 885959

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha